پی ٹی آئی کے اہم رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر، انکوائری کا آغاز ہو گیا

24  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) رہنما تحریک انصاف و سابق ممبر قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، فرخ حبیب، عامر ڈوگر سمیت سابق صوبائی وزیر مراد راس، وارث عزیز، علی اختر کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب میں مختلف مقدمات پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق

غلام بی بی بھروانہ کا چک نمبر 243 میں 50 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا۔ غلام بی بی بھروانہ نے 50 ایکڑ سرکاری اراضی کی سرکاری فیس خزانے میں جمع نہیں کروائی۔ پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی کار اسٹینڈ بنا رکھا ہے جبکہ سابق ایم پی اے وارث عزیز نے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعیناتی کے دوران 2043 تک اسٹیٹ مینجمنٹ کرنا تھی۔ وارث عزیز نے اس منصوبے کے تحت 2500 کنال زرعی اراضی کو رہائشی اراضی میں تبدیل کرکے کروڑوں روپے کا گھپلہ کیا۔ اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزیر مراد راس کو بھی طلب کر لیا۔ سابق صوبائی وزیر مراد راس پر انصاف اکیڈمی بنانے کے لئے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔وارث عزیز ایم پی اے اور شاہد شکیل کے علاوہ کوئی بھی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوا ۔ترجمان نے مزید کہا کہ طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے والے ایم این اے اور ایم پی ایز کو طلبی کے نوٹس دوبارہ کئے جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…