سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کو واپس بلالیا گیا

23  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت خارجہ میں وسیع پیمانے پر اعلیٰ سطحی تقرریوں اور تبادلوں کےلئے مطلوبہ انتظامات اور اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کا آغاز سعودی عرب میں متعین پاکستان سفیر امیر خرم راٹھور کو دارالحکومت ریاض میں ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرکے وزارت خارجہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور امیر خرم

راٹھور آئندہ ہفتے اسلام آباد پہنچ جائیں گےواضح رہےکہ انہیں عمران خان حکومت کے آواخر میں ریاض میں سفیر تعینات کیا گیا تھا تاہم انہیں فوری طورپر واپس بلائے جانے کی وجوہات کا فی الوقت علم نہیں ہوسکا۔روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی جگہ احمد فاروق کو سعودی عرب میں ذمہ داریاں تفویض کرنے کا امکان ہے جو اس وقت کوپن ہیگن میں سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں جرمنی میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل جن کا برلن میں تعیناتی کا سفارتی دورانیہ مکمل ہو گیا ہے ان کی تقرری اب کسی دوسرے ملک میں کی جائے گی جبکہ ممتاز زہرہ بلوچ جو اس وقت وزارت خارجہ میں ترجمان کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں ان کا بھی سفیر مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔معین الحق جو چین میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان بھی تین سال کا دورانیہ مکمل کر چکے ہیں وزارت خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری آمنہ بلوچ جو ملائیشیا میں ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں اب وہ یورپی یونین میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی گریڈ 22میں ترقی پانے والی آمنہ بلوچ کا برسلز سے ایگریما بھی آ چکا ہے۔روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی بھی دورانئے کی مدت مکمل کئے جانے کے بعد واپس آ رہے ہیں جبکہ مصر،عراق اور تیونس سمیت کئی دوسرے ممالک میں بھی نئے سفیروں کی تقرریوں اور تبادلوں پر کام جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…