پولیس تو زمان پارک آئی ہی حملہ کرنے کیلئے تھی، اعتزاز احسن کا چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

18  مارچ‬‮  2023

لاہور (این این آئی)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرے گھر پر بھی حملہ ہوا، پولیس بغیر اجازت داخل ہوئی، عمران خان کے گھر کے ساتھ میرا اور میرے بھائی کا بھی گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے زمان پارک کو میدان جنگ بنا دیا، آئی جی اور ڈی آئی جی کو نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پولیس تو زمان پارک آئی ہی حملہ کرنے کیلئے تھی، چیف جسٹس کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ زمان پارک رہائشی علاقہ ہے، وہاں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، سیاسی جماعت کے قائد کے خلاف اس قسم کا آپریشن! ہم سب کو سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خام خیالی ہے، سیاست سے کوئی ختم نہیں ہوتا، یہ نہیں ہوسکتا آپ دعا کریں اور عمران خان غائب ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں بہت سی مثالیں موجود ہیں، سیاست میں ایلیمینیٹ کوئی نہیں ہوتا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…