شاہد خاقان عباسی نے 23 کروڑ 30لاکھ کے تحائف پر 18 کروڑ 70 لاکھ روپے کافائدہ اٹھایا، دستاویزات

14  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سال سے بھی کم عرصہ وزیراعظم رہنے والے شاہد خاقان عباسی نے 23؍ کروڑ 30؍ لاکھ روپے مالیت کے توشہ خانہ تحائف اپنی تحویل میں رکھ کر اپنی قسمت بنائی۔ انہیں تحائف کی فروخت سے 18؍ کروڑ 70؍ لاکھ روپے کا فائدہ ہوا۔ انہیں تحائف کےبدلے محض 4؍ کروڑ 65؍ لاکھ روپے ادا کرنے پڑے تھے۔روزنامہ جنگ میں قاسم عباسی کی

شائع خبر کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے وزراء اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، سید نوید قمر، راجا پرویز اشرف اور آفتاب شیرپاؤ نے بھی معمولی قیمت ادا کرکے قیمتی تحائف کو برقرار رکھا تاہم تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، مراد سعید، عمر ایوب، شفقت محمود، عبدالرزاق داؤداور اتحادی شیخ رشید احمد ان چند لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے دیئے گئے قیمتی تحائف اپنی تحویل میں نہیں رکھے۔ اسدعمرکو لاکھوں روپے مالیت کا گھڑی سیٹ تحفے میں ملا جو انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کرادیا ۔ مراد سعید کوبھی بیرون ممالک سے 7؍ تحائف ملے جو انہوں نے تمام توشہ خانہ میں جمع کرادیئے۔ شہباز شریف نے 2009ء سے 2013ء کے درمیان جب وہ وزیراعلی ٰپنجاب رہے انہیں 100؍ تحائف ملے اب جبکہ وہ وزیراعظم ہیں انہوں نے ایک بھی تحفہ توشہ خانے سے نہیں ملا بلکہ نیلام کرادیا یا فروخت کےلیے توشہ خانے میں جمع کرادیا۔ 50؍ ہزار روپے سے بھی کم مالیت کے تحائف وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پاس رکھے۔ شاہد خاقان عباسی نے 2017ء میں اپنے دور وزارت عظمی ٰکے دوران 50؍ تحائف اپنے پاس رکھے جن میں ان کی اہلیہ اور 3؍ بیٹوں کوملنے والے تحائف بھی شامل ہیں 23؍ کروڑ 30؍ لاکھ روپے مالیت کے یہ تحائف قیمت کا 20؍ فیصد ادا کرکے حاصل کئے گئے جبکہ جو تحائف ہزاروں روپے کے تھے وہ مفت لے لئے گئے انہیں جو گھڑیاں ملیں وہ 9؍ کروڑ روپےمالیت کی تھیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…