پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاملات چند روز میں طے ہوجائیں گے، امریکی سفیر

14  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہاہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں،چاہتے ہیں پاکستان اور آئی ایم ایف ڈیل ہو جائے، ان خیالات کا اظہار امریکی سفیر نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان چارسالہ فرٹیلائزر رائٹ کے اجراء کے موقع پر صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

قبل ازیں امریکہ پاکستان کے مابین کسانوں کے لیے کھاد کے بہتر اور موثر استعمال سے متعلق پروگرام کا آغازکیا گیا ،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چار سالہ منصوبہ “فرٹیلائیزر رائٹ ” کا اجرا کیا،پروگرام کے تحت امریکہ پاکستانی کاشتکاروان کو کھاد کے موثر استعمال کی تربیت پر 45 لاکھ ڈالر خرچ کریگا ،فرٹیلائزر رائٹ منصوبہ امریکہ پاکستان اتحاد کا لائحہ عمل ہے ،منصوبہ کھاد کی فراہمی پر دباو کو کم کرنے میں مدد گار ہو گا ،کم کھاد کے استعمال سے نائٹرس آکسائیڈ کا کم اخراج ممکن ہو سکے گا ،امریکی سفیر نے ڈونلڈ بلوم نے زرعی تحقیقاتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت پر تکنیکی تعاون 1960 میں شروع ہوا ، فوڈ سیکورٹی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ،روس یوکرائن کراسسز کے باعث کھاد کی قیمتیں بڑھی ، گزشتہ 18 ماہ سے پاکستانی کسان کو مشکلات کا سامنا رہا ، کاشتکاروں کو بہتر انداز میں کھاد کے استعمال کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

منصوبے کا مقصد کم کھاد سے زیادہ پیدوار کو ممکن بنانا ہے ۔بعد ازاں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لئے پاکستانی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں ،چاہتے ہیں یہ ڈیل جلد مکمل ہو جائے ، معاہدے کے حوالے سے پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بھر پور تعاون کیلئے تیار ہیں ،امید ہے جلد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے ہو جائیں گے ،امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے اور اس حوا لے سے امریکہ پاکستان کی مدد کے لیے مکمل تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…