ڈپریشن کی وجہ سے کئی بار خود کشی کرنے کا سوچا تھا‘ کپل شرما کا انکشاف

13  مارچ‬‮  2023

ممبئی (آئی این پی) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن کے باعث وہ کئی بار خودکشی کے بارے میں سوچ چکے ہیں۔کپل شرما نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ‘زوئی گیٹو’ کے ایک تشہیری ایونٹ میں اس بات کا انکشاف کیا۔

ایونٹ میں کپل شرما نے ڈپریشن سے متعلق بات کی اور ان لوگوں کو پیغام دیا جو اس کا شکار ہیں۔ کپل نے کہا کہ ایک عوامی شخصیت کے طور پر کروڑوں لوگ آپ کو جانتے ہیں، آپ ان کو تفریح فراہم کرتے ہیں لیکن جب آپ گھر آتے ہیں تو آپ اکیلے ہوتے ہیں۔ کامیڈین نے کہا آپ اس حالت میں بھی نہیں ہوتے کہ عام زندگی گزار سکیں جہاں آپ باہر گھومنے جائیں، ساحل سمندر پر بیٹھ کر سمندر کو دیکھ سکیں، آپ دو کمروں کے فلیٹ میں رہتے ہیں اور جب شام تک باہر اندھیرا چھا جاتا ہے تو میں بیان نہیں کر سکتا کہ اس صورتحال میں کتنا برا احساس ہوتا ہے۔بات جاری رکھتے ہوئے کپل نے کہا اس صورتحال میں، میں نے خودکشی کرنے کا سوچا تھا۔کامیڈین نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ پہلا موقع تھا جب میں اس مرحلے سے گزرا ہوں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…