10لاکھ تنخواہ والے کو مسئلہ نہیں 30ہزار والے کو ہے، مفتاح اسماعیل

12  مارچ‬‮  2023

کراچی (این این آئی)سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 10 لاکھ روپے تنخواہ والے کو مسئلہ نہیں ہے مسئلہ 30ہزار والے کو ہے،ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے، کوشش کرنی چاہیے سب سے پہلے کمزور کو حق ملے،ہمیں آبادی کو کنٹرول،خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دینا ہو گی، آگے بڑھنے کیلئے ایکسپورٹ بڑھانا بہت ضروری ہے۔

کراچی میں ری امیجننگ پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کی 30 ہزار روپے تنخواہ ہے اسے گروتھ کی ضرورت ہے، اشرافیہ کو گروتھ کی ضرورت نہیں، ہمیں اتنی نوکریاں پیدا کرنی ہیں کہ ہر پاکستانی کو روزگار میسر ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے، ہم کو آپس میں مل جانا چاہیے اور کچھ نہیں کرنا چاہیے، کوشش کرنی چاہیے کہ سب سے پہلے کمزور کو حق ملے۔سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ہمیں آبادی کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں ہر سال 55 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، کیا ان بچوں کے لیے مواقع، اسپتال اور اناج ہے، کیا ہم نے آبادی کے کنٹرول کے لیے کوئی اقدامات کیے؟۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل نہیں، ہمیں آبادی کو کنٹرول کرنا ہو گا، خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دینا ہو گی، بچوں کو تعلیم دلانی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم پر توجہ دینا ہو گی، آدھے بچے سکول نہیں جاتے، 25 فیصد بچے صوبائی حکومت کے ماتحت اسکولوں میں جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم پر 2 ہزار ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں، اگر آدھے بچے علم سے دور ہیں تو ملک کیسے آگے بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہو گا کہ ہم کس طرح خواتین کو معیشت میں آگے لاسکتے ہیں، ایکسپورٹ بڑھانا بہت ضروری ہے جس سے ہم آگے بڑھیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…