چودھری سرور پاکستان پہنچ گئے، ق لیگ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریںگے

10  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور آج (ہفتہ) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے اور اتوار کو ان کی جانب سے (ق) لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری سرور ایک بار پھر سے سیاست میں متحرک کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوگئے۔

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور برطانیہ سے لاہور پہنچ گئے ہیں اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت سے آج (ہفتہ ) ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اور آئندہ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے معاملات طے کریں گے۔توقع کی جارہی ہے کہ چوہدری محمد سرور اتوار کو پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ق) میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔چوہدری محمد سرور دو بار گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔ پہلی بار ستمبر 2013ء سے جنوری 2015ء تک نواز شریف دور حکومت میں گورنر پنجاب کے عہدے پر رہے۔چوہدری سرور دوسری بار تحریک انصاف کے دور اقتدار میں 2018ء سے 2022ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر رہے۔سابق گورنر پنجاب اس سے قبل برطانوی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ وہ تین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوچکے ہیں ، انہوں نے 13سال گلاسگو سے لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…