”ایک کرنل اور ایک بریگیڈیئر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو ہدایات دیا کرتے تھے“

9  مارچ‬‮  2023

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہاکہ ثاقب نثار اب بھی متحرک ہیں، وہ اس وقت جتنا بھی جھوٹ بول لیں، قوم سب جانتی ہے، ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں ثاقب نثار اس قوم کے سب سے بڑے مجرم ہیں ۔

ثاقب نثار انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھے تھے،ایک کرنل، ایک بریگیڈیئرثاقب نثار کو ہدایات دیا کرتے تھے،فیض حمید ان کو ہدایات دیتا تھا اور انہوں نے اس سے ملاقات سے انکار نہیں کیا۔مریم نواز کاکہناتھا کہ ثاقب نثار نے قوم اور منتخب وزیراعظم کیساتھ کیا اس سے بڑا ظلم یہ تھا،ثاقب نثار نے ایک نااہل، نالائق شخص کو لاکر قوم پر مسلط کردیا، ثاقب نثار اب عوامی اجتماع میں جانے کے قابل نہیں ،ان کاکہناتھا کہ سمجھتی ہوں ایسے کرداروں کو عبرت کانشان بنائے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی ،سمجھتی ہوں ایسے کرنے سے ملک کی سمت درست ہو سکتی ہے ۔علاوہ ازیں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا  کہ کسی خاتون کو غیر سیاسی نہیں ہونا چاہیے ،اگر ہم ووٹ ڈالیں گی لیکن فیصلہ کرنے کے مرحلے میں جہاں پالیسیاں بنتی ہیںاگر اس میں کردار ادا نہیں کریں گے تو پھر ہم بیٹھ کر روئیں گی،خواتین ایسی جماعت کا انتخاب کریں ایسے افراد کا انتخاب کریں جو قومی سطح پر خواتین کے مثبت اور موثر انداز کردار کو پیش کر سکیں ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…