نادرا نے پاکستانی لڑکی کے بھارتی شوہر کی پاکستانی شہریت کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا

9  مارچ‬‮  2023

اسلام آ باد (آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے والے بھارتی لڑکے کی شہریت سے متعلق درخواست پر نادرا کے اعتراضات پر درخواست گزار کے وکیل سے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بیچ کے روبرو پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے والے انڈین لڑکے کی شہریت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جہاں نادرا نے انڈین لڑکے کو پاکستانی شہریت دینے پر اعتراضات جمع کرا دئیے۔ عدالت نے نادرا کے اعتراضات پر درخواست گزار کے وکیل سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار صفیہ کی وکیل عزرا اقبال ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ پاکستانی صفیہ نے انڈین لڑکے رفیق سے شادی کی تھی۔ دونوں میاں بیوی پاکستان میں مقیم ہیں۔ انڈیا میں مسلمانوں کے رہنے کے لئے حالات سازگار نہیں۔ دونوں میاں بیوی کئی سال سے پاکستان میں رہ رہے ہیں، 2 بچے بھی ہیں۔نادرا رفیق کو پاکستانی شہریت نہیں دے رہا اور کہتا ہے کہ غیر ملکی مردوں کو پاکستانی شہریت نہیں مل سکتی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…