سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز سے فتح چھین لی

5  مارچ‬‮  2023

راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹوں سے شکست دیکر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں اسلام یونائیٹڈ نے 19.3اوور میں 8 وکٹوں پرہدف پورا کرلیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بالرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز کسی ڈرانے خواب سے کم نہ تھا اور پہلے ہی اوور میں ول اسمیڈ پویلین لوٹ گئے۔ابھی گلیڈی ایٹرز اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ آٹھ کے مجموعے پر یاسر خان صرف 5 رنز بنانے کے بعد فضل الحق کی دوسری وکٹ بن گئے۔کپتان سرفراز احمد کی مشکلات کا سلسلہ جاری رہا اور وہ اس اننگز میں بھی ناکامی سے دوچار ہونے کے بعد فہیم اشرف کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ اگلے ہی اوور میں فہیم نے افتخار احمد کو بھی چلتا کردیا۔چھٹے اوور میں 17 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد افغانستان سے آئے نجیب اللہ زدران اور محمد نواز نے میدان سنبھالا اور مشکل وقت میں ذمے دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے محض 64 گیندوں میں 104 رنز کی شراکت قائم کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔نجیب نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی جبکہ محمد نواز نے بھی ففٹی اسکور کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔نواز کے آؤٹ ہونے کے بعد عمر اکمل کی میدان میں آمد ہوئی جنہوں نے آتے ہی چھکا لگا کر اپنے جارحانہ عزائم کا اظہار کردیا۔

نجیب 34 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد رومان رئیس کی وکٹ بنے لیکن ان کے آٹ ہونے کے بعد عمر اکمل نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔عمر اکمل نے صرف 14 گیندوں پر پانچ چھکوں اور دو چوکوں سے سجی 43 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف اور فضل الحق فاروقی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور پہلی ہی گیند پر رحمان اللہ گرباز ایل بی ڈبلیو ہو گئے تاہم کولن منرو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 63 رنز کی برقرفتار اننگز کھیلی۔ایک موقع پر اسلام آباد کے 6 کھلاڑی 111 ر نز پر پویلین لوٹ چکے تھے

لیکن اس کے بعد اعظم خان اور فہیم اشرف نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور 169 کے مجموعے پر اعظم خان 35 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے لیکن فہیم اشرف نے 3 گیندوں پہلے ہی ہدف پورا کر دیا اور وہ 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیدآصف نے 3، محمدنواز نے 2جبکہ نسیم شاہ، نوین الحق اور افتخاراحمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فضل حق فاروقی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…