مضبوط ترین پاسپورٹ کی نئی فہرست میں ایک مسلم ملک سرفہرست

4  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا ہے۔یہ بات ایک پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی ایک نئی فہرست میں سامنے آئی ہے۔نوماڈ کیپیٹلسٹ کی سالانہ فہرست میں یو اے ای گزشتہ سال 32 ویں نمبر پر تھا مگر اس سال وہ نمبرون پوزیشن پر پہنچ گیا۔

پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی دیگر فہرستوں میں صرف ویزا فری سفر کو مدنظر رکھا جاتا ہے مگر نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس 2023 میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور دنیا میں اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات جیسے 5 شعبوں کو مدنظر رکھا گیا۔فہرست میں یو اے ای پاسپورٹ کو نمبرون قرار دیا جس کے ذریعے وہاں کے شہری 181 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں جبکہ وہاں دیگر شعبوں میں صورتحال بھی دیگر ممالک سے بہتر ہے،مجموعی طور پر یو اے ای کو 111 اسکور دیا گیا۔لگسمبرگ اور سوئٹزر لینڈ 108 اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ آئرلینڈ اور پرتگال کے حصے میں چوتھا نمبر آیا۔جرمنی اور چیک ریبپلک چھٹے، نیوزی لینڈ 8 ویں جبکہ سوئیڈن، فن لینڈ اور نیدرلینڈز مشترکہ طور پر 9 ویں نمبر پر رہے۔کمپنی کے مطابق یو اے ای کے پاسپورٹ رکھنے والوں کو گزشتہ ایک دہائی کے دوران 106 نئے ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرنے کی سہولت حاصل ہوئی جو حیرت انگیز پیشرفت ہے۔دوسری جانب کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان چوتھے نمبر پر رہا یا مجموعی طور پر اریٹیریا کے ساتھ 195 ویں نمبر پر موجود ہے۔پاکستان سے نیچے عراق (197)، یمن (198) اور افغانستان (199) رہے۔بنگلا دیشی پاسپورٹ کو اس فہرست میں 182 ویں نمبر پر رکھا گیا جبکہ بھارت 159 ویں، سری لنکا 170 ویں اور چین 128 ویں نمبر پر رہا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…