عماد وسیم اور عرفان خان کی جارحانہ بیٹنگ، کنگز نے یونائیٹڈ کو بڑا ٹارگٹ دے دیا

3  مارچ‬‮  2023

راولپنڈی(این این آئی)پی ایس ایل 8کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو6وکٹوں سے شکست دے دی،اسلام آبادیونائٹیڈکی جانب سے اعظم خان نے ناقابل شکست 72رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اورپرپلیئرآف دی میچ قراردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ8کا 19واں میچ

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ کراچی کنگز کے کپتان عمادوسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر201رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم 11چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 92،عرفان نیازی نے 30اور ایڈم روزنکٹن 20رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرن نے 2جبکہ حسن علی، رومان رئیس اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہیلز نے 4چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 34، ڈیوسن نے 22، فہیم اشرف نے ایک چوکے اور 2چھکوں کی مدد سے41،آصف علی نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 10جبکہ اعظم خان نے 8چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 72رنز بنائے۔ اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے 19.2اوورز میں 4وکٹ پر204رنز بنا میچ 6وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمدعامر، عامر یامین اور تبریز شمسی نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان کو ناقابل شکست 72رنز کی شاندار اننگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…