نادرا نے ایک نئی منفرد سروس ’’اجازت آپ کی‘‘متعارف کرا دی

2  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)شہریوں کی ذاتی معلومات کے یقینی تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم بڑھاتے ہوئے نادرا نے ایک نئی منفرد سروس ’’اجازت آپ کی‘‘متعارف کرا دی جس کی بدولت ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار اب شہریوں کے اپنے ہاتھ میں ہو گا اس جدید ترین سروس کی بدولت شناختی کارڈ کی تصدیق متعلقہ شہری کی

رضامندی کے بعد کی جائیگی اور اس طرح یہ شہری کا حساس ڈیٹا ہمہ وقت مکمل طور پر محفوظ رہے گا۔نادرا شہریوں کی معلومات کی رازداری یقینی بنانے اور اسے محفوظ رکھنے کے لئے کئی موثر اقدامات کر چکا ہے،اس نئی سروس کی بدولت اب یہ شہریوں کی ذاتی اور خاندانی معلومات صحیح معنوں میں شہریوں اپنی کی ملکیت بن جائے گی اور بلااجازت رسائی ناممکن ہو گئی ہے جو بلاشبہ ایک شاندار اقدام ہے۔ ڈیٹا کو کنٹرول کرنے کا یہ محفوظ ترین نظام شہریوں کی ذاتی معلومات کے تحفظ کیلئے نادرا کے پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس کی بدولت نادرا اب شناختی معلومات کے تحفظ کے روایتی طریقوں سے ڈیجیٹل رضامندی پر مبنی جدید ترین نظام کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔اس نئی سروس کے اجراء پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ شہریوں سے رضامندی کے حصول کا یہ ڈیجیٹل نظام ان کی پرائیویسی کو محفوظ رکھنے اور ڈیٹا سکیورٹی کو مستحکم بنانے کے لئے ہمارے وڑن کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا ڈیٹا آپ کی ذاتی جائیداد کی مانند ہے اور اب آپ اس تک رسائی کی اجازت دینے یا نہ دینے کے معاملے میں مکمل طور پر خودمختار ہیں اور اسے غلط استعمال سے روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا کی جانب بڑھ رہے ہیں جس میں لوگوں کا ڈیٹا ان کے اپنے خلاف استعمال ہو سکتا ہے لہٰذا ہم شہریوں کے ڈیٹا کی ملکیت ان کے اپنے ہاتھ میں دے رہے ہیں

اور اسے اپنی مرضی سے استعمال کرنے کا اختیار دے رہے ہیں۔ شہریوں کا ڈیٹا برائے فروخت نہیں بلکہ ایک قیمتی اثاثہ ہے جس کا تحفظ نادرا کی اولین ترجیح ہے۔ اس نئے نظام کی بدولت مصنوعات یا خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو کسی بھی شہری کی ذاتی معلومات استعمال کرنے سے پہلے شہری کے موبائل نمبر پر بیجھے گئے ضروری پاس کوڈ لے کر اس کی رضامندی حاصل کرنا ہو گی۔

2 مارچ سے شناختی معلومات کی تصدیق کی تمام کارروائیوں میں ایک 6 ہندسی پاس کوڈ متعلقہ شہری کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھجوایا جائے گا اور معلومات کی فراہمی کے لئے اس کی رضامندی حاصل کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تصدیق کے لئے ایک پاس کوڈ استعمال کیا جائے گا جسے نادرا شہری کی جانب سے اپنی معلومات فراہم کرنے پر رضامندی کا اظہار تصور کرے گا۔شہری جس وقت اپنا شناختی کارڈ بنواتے ہیں تو نادرا ان سے دیگر معلومات کے ساتھ ساتھ ان کا رجسٹرڈ موبائل نمبر بھی حاصل کرتا ہے۔ جن شہریوں کے موبائل نمبر نادرا کے پاس رجسٹرڈ نہیں، ان کے اندراج کے لئے نادرا نے ایک ایس ایم ایس سروس 8009 شروع کی ہے۔

شہری اپنے موبائل نمبر کی رجسٹریشن کے لئے اپنا 13 ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر شارٹ کوڈ 8009 پر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے بھجوا سکتے ہیں۔ جواب میں اندراج مکمل ہونے پر انہیں نادرا کی جانب سے تصدیقی پیغام موصول ہو گا۔چیئرمین نادرا طارق ملک نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ کے لئے چوکس رہیں اور اپنی شناخت کی چوری اور دھوکہ دہی کی روک تھام کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں۔ نادرا کے پاس اپنا موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرانے اور اپنی ذاتی معلومات دوسروں کو دینے میں احتیاط سے کام لینے کا اصل فائدہ خود شہریوں کو ہی ہو گا کیونکہ اس طرح ان کی ذاتی معلومات مکمل طور پر محفوظ رہیں گی اور کوئی بھی شخص یا ادارہ ان کی اجازت کے بغیر ان حساس معلومات تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…