پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہ ہونے سے پاکستان کو 18 ارب ڈالرز جرمانہ ہونے کا خدشہ

2  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد(نیوز ایجنسیز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو وزارت پٹرولیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہ ہوا تو پاکستان کو 18 ارب ڈالر کا جرمانہ ہو نے کا خدشہ ہے ۔ امریکہ سے مطالبہ کیا ہے ایران سے گیس کے حصول کے لئے پابندی پر نظرثانی کرے۔

پی اے سی نے وزارت خارجہ کو اس سلسلے میں امریکی سفیر سے رابطے کی ہدایت کی ۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم نے کہا کہ امریکا ہمیں 18؍ ارب ڈالر کا ریلیف دے یا معاہدے پرعملدرآمد کی اجازت دے ۔ اجلاس میں انکشاف ہوا کہ 325 ارب روپے گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مدمیں وصول کیے مگر خرچ 2 ارب کیے، 322 ارب روپے پڑے ہیں مگر پراجیکٹ نہیں چل رہے۔ تفصیلات کےمطابق  پی اے سی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نورعالم خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کے 2021.22 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ پی اے سی کے چیئرمین نورعالم خان نے پاک ایران گیس منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے کہا کہ امریکہ ہمیں 18 ارب ڈالر کا ریلیف دے یا ہمیں اس معاہدے پر عملدرآمد کی اجازت دے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…