پی ایس او کی بھی ٹیلی نار کو خریدنے میں دلچسپی

2  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس او کی بھی ٹیلی نار کو خریدنے میں دلچسپی ،نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ٹیلی نار کی طرف سے پاکستان میں اپنی آپریشنز اور سروسز فروخت کی جا رہی ہیں اور ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ پی ٹی سی ایل اس کا

متوقع خریدار ہے تاہم اب کمپنی کی طرف سے نیلامی کروائی جار ہی ہے۔پی ایس او کی طرف سے بھی نیلامی کے پہلے مرحلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے پی ایس او کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کوٹیلی نار اور ایزی پیسہ کی خریداری کے لیے ضروری شرائط پوری کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس او کی طرف سے نیلامی میں شرکت کے لیے دستاویزات تیار کر لی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹیلی نار اور ایزی پیسہ کے آپریشنز ممکنہ طور پر 1ارب ڈالر میں فروخت ہو سکتے ہیں۔بولی میں مشرق وسطیٰ اور ایشیاءسے کئی خریداروں کے حصہ لینے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، جن میں پی ٹی سی ایل بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ ٹیلی نار گروپ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں اپنا کاروبار ختم کرکے یورپی مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے۔ گروپ بھارت سمیت متعدد دیگر ممالک میں پہلے ہی اپنا کاروبار ختم کر چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…