فیصلے میں کوئی ابہام نہیں، وزیر قانون، وزیر داخلہ، اٹارنی جنرل نئی اختراع نکال رہے،بالکل غلط ہے،اعتزاز احسن

1  مارچ‬‮  2023

لاہور(این این آئی)معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا ہوگا، گروپ اے اور گروپ بی کے ججز بنا دیئے گئے ہیں۔

مجھے خوشی ہوتی اگر پانچ ججز اکٹھے فیصلے کرتے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ 3ججز کا فیصلہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے، فیصلے میں کوئی ابہام نہیں، وزیر قانون، وزیر داخلہ، اٹارنی جنرل نئی اختراع نکال رہے ہیں، وزیر قانون، وزیر داخلہ، اٹارنی جنرل کی اختراع بالکل غلط ہے۔انہوں نے کہاکہ دو فاضل ججز نے تو بحث سنی ہی نہیں، وزیر قانون، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ توہین عدالت کر رہے ہیں،یہ نیا بنچ بنا تھا 5رکنی ججز کا، سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننا پڑے گا،اگر یہ فیصلے کو نہیں مانیں گے تو توہین عدالت ہو گی، ایک ویکیوم کریٹ ہو گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں صوبوں کی نمائندگی نہیں ہے، دونوں صوبوں کو غیر آئینی طریقے سے نہیں چلایا جا سکتا، وزیر قانون، وزیر داخلہ، اٹارنی جنرل کو سوچنا چاہیے، مجھے خوشی ہوتی اگر پانچ ججز اکٹھے فیصلے کرتے،90دن کے اندر الیکشن ہو گا ورنہ ہر چیز غیر قانونی ہو جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…