امریکہ اور چین کا ایک دوسرے پر کورونا کو لیبارٹری میں تیار کرنے کا الزام

1  مارچ‬‮  2023

واشنگٹن /بیجنگ(این این آئی)امریکی ادارے ایف بی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ کورونا وائرس چین کی ووہان لیبارٹری میں تیار ہوا جس کے جواب میں چین نے مہلک وائرس کی جائے پیدائش امریکا کی فوجی ریسرچ لیب کو قرار دیدیا۔امریکی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے امریکی ٹی وی

کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ہم نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک لیبارٹری میں کسی تجربے کے دوران بنا اور وہی سے پوری دنیا میں پھیلا تھا۔امریکی ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کے کورونا کے ووہان لیبارٹری میں پیدائش کے بیان نے یہ معاملہ پھر اٹھادیا جس پر چین نے امریکی دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے خلاف امریکا کی ایک گندی مہم ہے۔چینی حکام نے اپنے شدید ردعمل میں مزید کہا کہ ان بے بنیاد دعووں سے چین کی نہیں بلکہ خود امریکا کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ چین کو بدنام کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کورونا میری لینڈ میں امریکی فوجی ریسرچ لیب میں بنا اور دنیا بھر میں پھیلا جس پر امریکا کو عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بین الااقوامی ماہرین کو ریسرچ کا دورہ کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ترجمان نے کہاکہ امریکا سائنس پر مکمل بھروسہ رکھے اور بین الااقوامی ماہرین کی اپنے لیب میں ہونے والی تحقیق سے پوری کو دنیا کو آگاہ بھی کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…