پشاور زلمی کی کراچی کنگز کے خلاف شاندار فتح

1  مارچ‬‮  2023

راولپنڈی(این این آئی)پی ایس ایل8کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24رنز سے شکست دے دی۔پشاور زلمی کے 198رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 173رنز بناسکی۔کراچی کنگز کی طرف سے میچ میں 2نصف سنچریاں اسکور کی گئیں، میتھیو ویڈ 53رنز بنا کر پویلین لوٹے

جبکہ کپتان عماد وسیم نے 57رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں ایڈم روسینگٹن اور بین کٹنگ نے 15،15 رنز بنائے جبکہ عامر یامین 8، طیب طاہر 6، عرفان خان 4، شعیب ملک1اور تبریز شمسی صفر پر آؤٹ ہوئے۔پشاور زلمی کے عظمت اللہ عمر زائی اور عامر جمال نے 3،3جبکہ مجیب الرحمان نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 8کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر یہ پہلا میچ کھیلاگیا ہے، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 197رنز بنائے اور کراچی کنگز کو 198رنز کا ہدف دیا۔عماد وسیم کا یہ فیصلہ اس وقت درست لگنے لگا جب محمد عامر نے پہلی ہی گیند پر محمد حارث کو صفر جبکہ ایک رنز بعد کپتان بابر اعظم کو بھی صفر پر پویلین لوٹایا۔محمد عامر نے اپنے اگلے اوور میں صائم ایوب کو بھی بھی آؤٹ کیا۔اس کے بعد حسیب اللہ خان، روومین پاول اور ٹام کوہلر کیڈمور نے کراچی کنگز کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔ حسیب اللہ خان 50اور روومین پاول 64رنز کی باری کھیل کر گئے جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور نے 56رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پشاور زلمی کے عامر جمال نے5گیندوں پر13رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز کی طرف سے محمد عامر نے4اور تبریز شمسی نے 1وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ ایونٹ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا یہ دوسرا میچ ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…