راجن پور: حلقہ این اے 193 ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

27  فروری‬‮  2023

راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی) ضلع راجن پور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے  193میں ضمنی انتخاب، پاکستان تحریک انصاف کےمحسن لغاری نے میدان مار لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام 237 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے

محسن لغاری 90392 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ کےعمار احمد خان لغاری 55218 کے ساتھ دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی 20074 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔آر ٹی ایس پر موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ووٹنگ ٹرن آؤٹ 41 فیصد رہا۔حلقہ این اے 193میں ضمنی انتخاب کیلئے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا، 3 لاکھ 79 ہزار 204 کے قریب ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا،ضمنی الیکشن میں 11امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا تاہم اصل مقابلہ (ن)لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوا، پی ٹی آئی کے محسن لغاری اور (ن)لیگ کے عمار لغاری میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا، پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی بھی یہاں سے امیدوار ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں ووٹنگ کیلئے 237پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے جن میں سے 68کو حساس قرار دیا گیا، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے 2 ہزار 650 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے، رینجرز اور آرمی کے جوانوں نے بھی گشت کیا،واضح رہے راجن پور کے حلقہ این اے 193کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی، اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے این اے 193کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست بھی کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…