پی ٹی آئی اراکین کے استعفے،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے

26  فروری‬‮  2023

اسلام آباد ( آن لائن) عدالتی فیصلے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے باوجود سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے قبول کرنے کے معاملے پر اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے ہیں اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ

الیکشن کمیشن نے کسی پی ٹی آئی رکن کو بحال نہیں کیا صرف ضمنی انتخابات کا اپنا نوٹیفیکیشن معطل کیا ہے ، مستعفی رکن نے آج ایوان میں آنے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیرکو ہونے جا رہا ہے۔35 پی ٹی آئی اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل ہوچکا ہے۔ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے فیصلے سے ہٹنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف کے جن اراکین کے استعفے منظور ہوچکے وہی فیصلہ حتمی ہے، 35 میں سے کسی بھی رکن کو کل کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام قومی اسمبلی نے متنبہ کیا ہے کہ مستعفی رکن نے ایوان میں آنے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، لاہور ہائی کورٹ یا الیکشن کمیشن نے کسی پی ٹی آئی رکن کو بحال نہیں کیا،ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صرف ضمنی انتخابات کا اپنا نوٹیفیکیشن معطل کیا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے بھی اسپیکر کے استعفے منظور کرنے کے فیصلے کو معطل نہیں کیا ،الیکشن کمیشن نے بھی کسی بھی رکن کی رکنیت بحال نہیں کی،تحریک انصاف عدالتی فیصلے کی اپنی مرضی سے تشریح کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…