بابر اب تک پاکستان کا بڑا برانڈ نہیں بن سکا کیونکہ اسے بولنا نہیں آتا، شعیب اختر

23  فروری‬‮  2023

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں قومی ٹیم میں کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جو میچ کے بعد پریزینٹیشن میں اچھے سے بات کرسکے۔ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بات چیت کرنے کی صلاحیت پر بات کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت

معروف کرکٹرز نے شعیب اختر کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔شعیب اختر نے کہا کہ آج کے دور میں کوئی بھی کرکٹر وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان اور شاہد آفریدی کی طرح کا سپر اسٹار نہیں ہے، جس کی دنیا تعریف کرتی ہو، اس لیے کیونکہ ہمارے لڑکوں کو بات نہیں کرنا آتی جس کے باعث وہ لوگوں سے جْڑ نہیں پاتے۔انہوں نے کہا کہ آج کل صرف ٹیلنٹ سے کام نہیں چلتا، میڈیا بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے، کرکٹ ایک جاب ہے اور میڈیا ایک الگ جاب ہے، اگر آپ بول ہی نہیں سکتے تو اپنی پرفارمنس ٹی وی پر کیسے بیان کریں گے؟شعیب اختر نے کہا کہ میں کھلے عام کہتا ہوں کہ ابھی بابراعظم کو پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہونا چاہیے تھا لیکن وہ نہیں ہے کیونکہ اسے بولنا نہیں آتا، اس کے علاوہ بھی کوئی لڑکا نہیں بول سکتا، کیوں ابھی تک صرف میں، آفریدی اور وسیم اکرم اشتہاروں میں آرہے ہیں؟سابق کرکٹر کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین سمیت کامران اکمل، اظہر علی اور شاہد آفریدی نے بھی تبصرہ کیا اور اس بیان کو غلط قرار دیا۔ایک شو کے دوران جب شاہد آفریدی سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا ‘کرکٹ کی انگلش اتنی مشکل نہیں ہے، آنی چاہیے اچھی بات ہے، اس کیلئے آکسفورڈ نہیں جانا پڑتا لیکن یہ مطلب نہیں کہ نہیں آتی تو آپ کسی کھاتے میں نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…