شعیب اختر چیئرمین پی سی بی بننے کیلئے پرعزم

23  فروری‬‮  2023

لاہور(یواین پی) سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے کے خواب دیکھنے لگے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بھی پی سی بی کا چیئرمین بننے کا ارادہ رکھتے ہیں، 47 سالہ شعیب اختر نے 1997ء سے 2011ء تک اپنے 14 سالہ کیریئر کے

دوران 46 ٹیسٹ، 163 ون ڈے اور 15 ٹی 20 میچز میں حصہ لیا، انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین گیند کرنے کا اعزاز بھی ان کے نام ہے۔ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ میں کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننا چاہتا ہوں تاکہ پاکستان کیلیے سپر سٹارز متعارف کرا سکوں، میں اپنے ملک کیلیے 50 سپر سٹارز سامنے لانا چاہتا ہوں، پھر ان کی تعداد 100، 200 اور 2 ہزار تک لے جانے کی خواہش ہے، میرے ملک کا مجھ پر بہت زیادہ قرض اور یہ میری خواہش ہے کہ اب اس کی خدمت کروں۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ اپنی بول چال کی صلاحیت کو بھی بہتر بنانا ہوگا، ابھی آپ دیکھیں کہ ٹیم کو کوئی بات کرنے کا طریقہ نہیں آتا، انگریزی سیکھنا اور بولنا کون سا مشکل کام ہے، میڈیا کا سامنا کرنا بھی اہم بات ہے، اگر آپ بات نہیں کرسکتے تو پھر ٹی وی پر کبھی اظہار خیال نہیں کرسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…