اپنی کرکٹ کو انجوائے کر رہا ہوں اور جب گرائونڈ میں اترتا ہوں تو رشتہ نہیں دیکھتا، اعظم خان

19  فروری‬‮  2023

لاہور(این این آئی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ میں اپنی کرکٹ کو انجوائے کر رہا ہوں اور جب گرانڈ میں اترتا ہوں تو رشتہ نہیں دیکھتا۔ایک انٹرویومیں اعظم خان نے کہاکہ ملتان سلطانز کے احسان اللہ اچھی بولنگ کر رہے ہیں لیکن ہم بھی اسمارٹ کرکٹ کھیلیں گے،

سامنے چاہے کوئی بھی بولر ہو، اچھا مقابلہ ہو گا۔انہوںنے کہاکہ ملتان کا کراڈ اچھا ہے، میچ میں مزہ آئے گا، میں نئے نئے شاٹس تلاش کرتا ہوں اور اس میں ماسٹر ہونے کی کوشش کرتا ہوں۔اعظم خان نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلتی ہے، ہمارا میچ دن میں ہے اس لیے کنڈیشن کو سمجھنے کی کوشش کی ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے ملتان اسٹیڈیم میں کھیلنے کا تجربہ ہے، میں اپنے تجربے سے سب کو آگاہ کر رہا ہوں، میں اپنی کرکٹ انجوائے کر رہا ہوں، رضوان اور حارث ٹاپ آرڈر میں آتے ہیں جبکہ میں مڈل آرڈر میں آتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں وکٹ کیپر بیٹر نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کی طرف سے کم بیک کرنے کا نہیں سوچ رہا، صرف حال پر سوچتا ہوں، جب موقع ملا تو دیکھوں گا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں اپنے والد کی موجودگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اعظم خان نے کہاکہ جب گرانڈ میں اترتا ہوں تو رشتہ نہیں دیکھتا، میری کوئٹہ کے خلاف پہلے کارکردگی اچھی رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…