رانا ثناء کی گفتگو سے لگا ججز کی آڈیو ریلیز کرنے میں ان کا بڑا ہاتھ ہے، فواد چوہدری

16  فروری‬‮  2023

اسلا م آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد حسین چوہدری نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانبے سے چوہدری پرویز الٰہی اور سپریم کورٹ کے ایک جج کی آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح آڈیو ٹیپ کا رانا ثناء اللہ نے دفاع کیا ہے اور قبول کیا ہے، لگ رہا ہے کہ رانا ثناء اللہ اور حکومت کے حکم پر

انٹیلی جنس بیورو نے ٹیپنگ کی ہے۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آڈیو ٹیپ کو ریلیز بھی اس وقت کیا گیا جب سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی صاحب نے پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگز کا نوٹس لیا،ان کو لگا کہ انہوں نے پنجاب میں جو فسطائی حکومت کو قائم کی ہے اس کی چولیں نہ ہلا دیں۔انہوںنے کہاکہ رانا ثنا ء اللہ کی پریس کانفرنس سے لگ رہا ہے حکومت اون کر رہی ہے کہ جوڈیشری کے خلاف پروپیگنڈے میں مریم نواز تو شامل ہے ہی کہ وہ ججوں کی فون ٹیپنگ کر رہی تھی لیکن اس میں رانا ثناء اللہ اینڈ کمپنی یعنی پاکستان کا وزیر داخلہ بھی شامل ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ 1997 میں جب بینظیر بھٹو کو معطل کیا گیا تھا تو اس میں ایک اہم وجہ یہ تھی کہ وہ ججوں کے فون ٹیپ کر رہی تھیں۔ اس بات کے اوپر سپریم کورٹ نے ان کی معطلی کو برقرار رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے بڑی خطرناک پریس کانفرنس کی ہے، اس سے پہلے جنرل باجوہ نے قبول کیا کہ وہ وزیر اعظم کی فون ٹیپنگ کرتے تھے، اور آج رانا ثناء اللہ کی گفتگو سے لگ رہا ہے کہ ججز کے حوالے سے آڈیو ٹیپ ریلیز کرنے میں ان کا بڑا ہاتھ ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بڑی خطرناک بات ہے، سپریم کورٹ کو اس کا یقینانوٹس لینا چاہیے اور رانا ثناء اللہ کو طلب کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…