سوشل میڈیا پر چیف جسٹس سے منسوب ریمارکس اٹارنی جنرل نے وضاحت جاری کردی

13  فروری‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس پاکستان سے منسوب ریمارکس کو غلط قرار دیدیا۔اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس کے ریمارکس سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کی آبزرویشن کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔

سماعت کے دوران خود عدالت میں موجود تھا، 1988 میں قومی اسمبلی بحال نہ کرنے کے تناظر میں ریمارکس دیئے گئے تھے۔شہزاد عطا الٰہی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ بات پھیلائی گئی کہ چیف جسٹس نے اس وقت کے وزیراعظم کی دیانت داری پر آبزرویشن دی، تصدیق کرتا ہوں کہ چیف جسٹس نے ایسی کوئی آبزرویشن نہیں دی۔اٹارنی جنرل نے اپنے خط میں کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ بات پھیلائی گئی کہ ملکی تاریخ میں محمد خان جونیجو دیانتدار وزیراعظم تھے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو لکھے گئے خط میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیب ترمیمی کیس کے دوران چیف جسٹس نے نوازشریف کے حوالے سے کوئی ریمارکس نہیں دیے۔خط میں کہا گیا ہے کہ بعض ارکان پارلیمنٹ نے چیف جسٹس کے ریمارکس پر تبصرے کیے، چیف جسٹس کے ریمارکس کو سوشل میڈیا پر حقائق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا۔اٹارنی جنرل نے خط میں کہا کہ ذاتی طور پر عدالت میں موجود تھا، چیف جسٹس نے کہا تھا ایک ایماندار وزیراعظم کو ہٹایا گیا تھا، چیف جسٹس نے یہ نہیں کہا تھا کہ ملک میں ایک ہی ایماندار وزیراعظم تھا۔شہزاد عطا الٰہی نے اپنے خط میں کہا کہ اعظم نذیر تارڑ بطور وزیر قانون ارکان پارلیمنٹ کو اصل حقائق سے آگاہ کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…