ن لیگ کا انتخابات سے قبل کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

13  فروری‬‮  2023

نارووال (این این آئی )مسلم لیگ (ن) نے انتخابات سے قبل کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہم سے جو غلطیاں ہوئیں انکا پوری طرح ازالہ کیا جائیگا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال دیرینہ لیگی کارکن کو منانے اس کے گھر پہنچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، خواجہ وسیم بٹ اور سابق سٹی چیئرمین پیر اظہر الحسن گیلانی کے ہمراہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر و سابق نائب ناظم مزمل حفیظ کے گھر پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے مزمل حفیظ کی جانب سے سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)کے عہدے سے دیا گیا استعفیٰ نامنظور کردیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ آپ جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں اور آپ اس ذمہ داری کو جاری رکھیں ،ماضی میں ہم سے جو غلطیاں ہوئیں ان کا پوری طرح ازالہ کیا جائیگا اور وہ لوگ جو مفاد پرست تھے اب ان کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ،ہم اب پارٹی کے اصل کارکنان کو پہچان چکے ہیں ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور انشااللہ ان کے ساتھ ہی آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…