زلزلہ،پاکستانی شہری نے خاموشی سے متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالرز عطیہ کردئیے

11  فروری‬‮  2023

انقرہ/ اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی شخص نے خاموشی سے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالرز (ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد) عطیہ کردئیے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پاکستانی شخص امریکا میں ترک سفارتے خانے میں داخل ہوا اور اپنی شناخت ظاہر کیے

بغیر 30 ملین ڈالرز کی امداد دیکر چلا گیا۔اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک پاکستانی کی جانب سے خاموشی سے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 30 ملین ڈالرز کی امداد کے عمل نے ان کے دل کو چھولیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خدمت خلق کی ایسی ہی شاندار مثالیں ہیں جو انسانیت کو درپیش مشکلات کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتی ہیں۔خیال رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلیکے باعث 24 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور ہزاروں افراد زخمی ہیں جبکہ زلزلے سے دونوں ممالک میں 8 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے ترکیہ اور شام میں خوراک پہنچانیکے لیے 77 ملین ڈالر کی اپیل کی۔ پاکستانی شخص نے خاموشی سے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالرز (ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد) عطیہ کردئیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…