کراچی میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حرا مانی اور ڈائریکٹر پر حملہ

7  فروری‬‮  2023

کراچی (این این آئی)کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ حرا مانی، فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی اور دیگر عملے پر علاقہ مکینوں نے حملہ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں نجی ٹی وی کے ڈرامے کی شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے اسٹاف پر حملہ کیا اور ان سے بدتمیزی کی۔ڈائریکٹر نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واقعے کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ ایک ہجوم نے اداکارہ اور عملے کے ارکان کو ہراساں کیا، ان کے موبائل فونز اور دیگر سامان بھی چوری کیا گیا ہے۔نبیل قریشی نے ایک اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ حملہ آور ہتھیاروں سے لیس تھے، اس سے قبل کراچی میں ایسا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔فلم ڈائریکٹر نے حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس واقعے کو ایک مثال بنایا جاسکے اور فلم سازوں کے مستقبل کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…