پاک آئی ایم ایف اختلافات برقرار، پالیسی مذاکرات ایک روز کیلئے موخر

6  فروری‬‮  2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین پاور سیکٹر سبسڈیز، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے ہدف اور جی ایس ٹی کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں، تکنیکی سطح کے مذاکرات میں دو روز کی توسیع کر دی گئی۔روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی کی خبر کے مطابق پالیسی سطح کے

مذاکرات ایک روزکیلئے موخرکردیئے گئے،اب پیر کے بجائے کل منگل سے شروع ہونے کا امکان ہے،پاورسیکٹرسبسڈی،پٹرولیم لیوی سمیت بعض معاملات پراتفاق رائے نہ ہوسکا،پاکستان کی آئی ایم ایف ٹیم کوقائل کرنیکی کوششیں ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کا تکنیکی سطح کے مذاکرات جمعہ تک شیڈول تھے لیکن بعض معاملات پر مزید غور کیلئے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں توسیع کردی گئی تاکہ پالیسی سطح کےمذاکرات میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ٹیم نے بجلی پر عائد سبسڈی مکمل طور پر ختم کرنے ، تمام مصنوعات اور اشیاء پر جی ایس ٹی کو 17فیصد سے بڑھا کر 18فیصد کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین بعض معاملات پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے ،پاکستان نے مالیاتی خسارے پر قابو پانے کیلئے مختلف متبادل تجاویز پیش کی ہیں ، آئی ایم ایف نےبرآمدی شعبے کو بجلی پر دی گئی۔سبسڈی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہےتاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے 952ارب روپے کے گردشی قرضے میں کمی لائی جاسکے ، حکومت بجلی کی قیمتوں سے متعلق آئی ایم ایف ٹیم کو قائل کرنے کی کوشش میں ہے۔سبسڈی کے حوالےسےدونوں ٹیموں نے اصولی اتفاق کر لیا ہے اور بنیادی خسارے کو کم کرنے کیلئے پاکستانی حکام نے تیاری کر لی ہے اور نظر ثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کے تحت اضافی سبسڈی کی رقم کو کم کر کے 605ارب روپے تک کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…