متحدہ عرب امارات میں لاٹری نے ایک اور شخص کو ارب پتی بنا دیا

5  فروری‬‮  2023

ابوظہبی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں لاٹری نے ایک اور شہری کو ارب پتی بنا دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر میں رہائش پزیر نیپالی شہری رنجیت کمار پال کو ابوظہبی میں لاٹری نے ارب پتی بنا دیا۔ رنجیت کمار پال نے ابوظہبی میں منعقدہ بگ ٹکٹ ریفل ڈرا کی

سیریز 248 میں 2 کروڑ 30 لاکھ درہم (تقریباً ایک ارب 74 کروڑ روپے) جیت لیے۔نیپالی شہری رنجیت کمار پال گزشتہ 7 برسوں سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مقیم ہیں جہاں وہ ایک منی ایکسچینج کمپنی میں کام کرتے ہیں، 5 اور 10 سال کی عمر کے 2 بیٹوں کا والد بگ ٹکٹ کے نمائندوں سے اس غیر متوقع انعام کے بارے میں سن کر بہت خوش تھا۔لاٹری کا انعام جیتنے والے رنجیت کمار نے کہا کہ میں پرجوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں یہ رقم نیپال میں اپنے گھر واپسی پر اپنے خاندان پر خرچ کروں گا۔رنجیت 20 دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ گزشتہ 15 مہینوں سے بڑی ٹکٹیں خرید رہا ہے اور مسلسل ناکامی کے باوجود وہ اسے جاری رکھنے کا ارادہ رکھے ہوئے تھا اور اب کامیابی کے بعد بھی جاری رکھنے کا خواہشمند ہے۔ قطر میں رہائش پزیر نیپالی شہری رنجیت کمار پال کو ابوظہبی میں لاٹری نے ارب پتی بنا دیا۔ رنجیت کمار پال نے ابوظہبی میں منعقدہ بگ ٹکٹ ریفل ڈرا کی سیریز 248 میں 2 کروڑ 30 لاکھ درہم (تقریباً ایک ارب 74 کروڑ روپے) جیت لیے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…