پی ایس ایل ،کمنٹری پینل میں ابتدائی طور پر 11 کمنٹیٹرز اور پرزینٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ، رمیز راجہ آئوٹ

5  فروری‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل کیلئے کمنٹری پینل میں ابتدائی طور پر 11 کمنٹیٹرز اور پرزینٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں کمنٹیٹرز کو پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ بیک وقت دو دو وینیوز پر میچز ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 8 کیلئے ممکنہ کمنٹری پینل میں مارک بوچر، نک نائٹ، ڈینی موریسن، وقار یونس، بازید خان کے نام شامل ہیں جبکہ طارق سعید، سکندر بخت، کیس نائیڈو اور عروج ممتاز بھی فہرست میں شامل ہیں۔پی ایس ایل 8 کیلئے ممکنہ پرزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کے نام بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا نام کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹری پینل کے حتمی ناموں کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ شیڈول کے تحت پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔  پی ایس ایل کیلئے کمنٹری پینل میں ابتدائی طور پر 11 کمنٹیٹرز اور پرزینٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں کمنٹیٹرز کو پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ بیک وقت دو دو وینیوز پر میچز ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…