عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے اعتراض پر بنچ تبدیل

4  فروری‬‮  2023

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانہ کیس میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اعتراض پربنچ تبدیل کردیا گیا۔

سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ افتخار چودھری کی جانب سے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانے سے متعلق کیس میں درخواست دائر کی گئی۔سابق چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابرستار پراعتراض عائد کیا گیا، جس کے بعد ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے والا بنچ تبدیل کردیا گیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل بنچ 9 فروری کو سماعت کرے گا۔ اس سے قبل جسٹس میاں گل حسن کی سربراہی میں جسٹس بابرستار بنچ کا حصہ تھے۔درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس بابرستار نے اخبارات میں آرٹیکلز لکھے جس میں میرا نام لے کر جوڈیشل ایکٹوزم پر تنقید کی۔ جسٹس بابر ستار کو چاہیے کہ وہ اس معاملے میں متعصب ہونے کے باعث بنچ سے علیحدگی اختیارکریں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…