سیاسی جدوجہد میں کارکنوں نے جتنا ساتھ دیا، شکریہ ادا نہیں کرسکتی، مریم نواز

2  فروری‬‮  2023

بہاولپور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ سیاسی جدوجہد میں کارکنوں نے جتنا ساتھ دیا، شکریہ ادا نہیں کرسکتی،کارکنوں کی بات سننا جمہوریت ہے ، پورے پاکستان کے کارکنوں کے پاس جائونگی۔ مریم نواز کی زیرصدارت

تنظیمی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار سے تنظیمی عہدیدار اوردیگر رہنما شریک ہوئے ۔ مریم نواز نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کارکن ہی جماعت کی اصل طاقت اور سرمایہ ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسی جماعت کا حصہ ہونے پر فخر ہے جس کی قیادت بھی شیر ہے اور کارکن بھی شیر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنے آپ کو پارٹی کا کارکن سمجھتی ہوں، آپ کا ساتھ ہی پارٹی کی طاقت ہے۔مریم نواز نے کہاکہ تنظیمی دوروں کا مقصد آپ سے مشاورت اور تجاویز کا حصول ہے،تنظیمی جائزہ ضروری ہے تاکہ جماعت کی قوت میں مزید اضافہ ہو۔مریم نواز نے کہاکہ سیاسی جدوجہد میں کارکنوں نے جتنا ساتھ دیا، شکریہ ادا نہیں کرسکتی،آپ کو سننے آئی ہوں، آپ کی راہنمائی اور مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پورے پاکستان کے کارکنوں کے پاس جائوں گی، کارکنوں کی بات سننا ہی جمہوریت ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…