شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے، شیخ رشید کے پاس سے مہنگے برانڈ کی شراب برآمد ہوئی ہے، پولیس کا دعویٰ

2  فروری‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کر کے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل کردیا۔پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے، شیخ رشید کے پاس سے مہنگے برانڈ کی شراب برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق شیخ رشید کے قبضے سے ایم 4 رائفل،

کلاشنکوف اورآٹومیٹک گن بھی برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق شیخ رشید کے خلاف آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید نے الزام لگایا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو مروانے کیلئے دہشتگردوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں، جس کا مقصد آصف زرداری کو بدنام کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید کیخلاف آبپارہ تھانے میں پی پی راولپنڈی ڈویڑن کے صدر راجہ عنایت الرحمان کی درخواست پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر مقدمے میں ایک قابل ضمانت اور دو ناقابل ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں۔شیخ رشید پر عائد دفعہ 120 نفرت انگیز تقریرکی قابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 6 ماہ قیدیاجرمانہ ہے، دفعہ 153 ایبغاوت پراکسانیکی ناقابل ضمانت دفعہ ہیجس کی سزا 5 سال قید ہے جب کہ دفعہ 505 عوام کو اشتعال دلانیکی ناقابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 7سال قید ہے۔دریں اثناء شیخ رشید نے کہاکہ ان لوگوں نے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوکر میرے بچوں کو مارا ہے، میرے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سو دو سو مسلح لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے اور میرے ملازمین پر تشدد کیا، میرے گھر کی تلاشی لی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ لوگ سیڑھیاں لگا کر گھر میں داخل ہوئے، گھر کے دروازے توڑے اوربدتمیزی کی۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے زبردستی گاڑی میں ڈال کر یہاں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھانہ آب پارہ کے ایس ایچ او کو (ن)لیگ نے لگایا ہے اور رانا ثنا ء اللہ یہ سارا کام کروا رہا ہے۔

دریں اثناء ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہاکہ شیخ رشید احمد کے گھر پر کوئی بچے موجود نہیں تھے، کوئی شیشے توڑے گئے اور نہ ہی توڑ پھوڑ کی گئی۔ترجمان پولیس کے مطابق شیخ رشید احمد نے پولیس افسران سے بدسلوکی کی اور نازیبا زبان استعمال کی،شیخ رشید احمد یا گھر پر موجود کسی ملازم سے کسی قسم کا ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس منفی پراپیگنڈے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ترجمان کے مطابق عدالتوں کے اندر اور باہر نظم و ضبط کا قانون کے مطابق مظاہرہ کیا جائے۔ترجمان نے کہاکہ انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی بلکہ ان کی بدزبانی اور ناروا سلوک کے باوجود پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ترجمان نے کہاکہ غلط بیانی سے گریز کیا جائے،

اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام قانونی تقاضے پورے کررہی ہے اور پورے کرے گی۔ترجمان نے کہاکہ شیخ رشید احمد کو جس حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اس بابت مزید کہنا تفتیش کو متاثر کرے گا۔بعد ازاں سابق وزیر شیخ رشید احمد کو ایک بار پھر پولی کلینک ہسپتال طبی معائنہ کیلئے لایاگیا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت ہے،ختم کر کے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ میری گھڑیاں اور پیسے لے گئے ہیں،میرے ملازوں کو مارا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جس حکومت نے مجھے گرفتار کیا وہ بھٹو کی ہو،

نواز شریف کی ہو ختم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ سب سن لیں یہ نواز شریف کی سیاسی موت ہے،شہباز شریف تمہارے دن گنے جا چکے ہیں۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ وہ شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اتنی متعصبانہ نگران حکومت تاریخ میں کبھی نہیں آئی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جارہاہے،کیا ملک ایسے وقت احتجاج کا متحمل ہوسکتا ہے جب امپورٹڈ حکومت کے ہاتھوں دیوالیہ ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…