میری فٹنس کا 25سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے ہیں شعیب ملک نے ریٹائر نہ ہونے کی وجہ بتادی

2  فروری‬‮  2023

میری فٹنس کا 25سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے ہیں.شعیب ملک نے ریٹائر نہ ہونے کی وجہ بتادی

ڈھاکہ ( این این آئی) پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک نے اپنی ریٹائرمنٹ نہ لینے کی وجہ بتادی۔بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)میں رنگپور رائیڈرز کی طرف سے کھیلنے والے شعیب ملک نے کہا کہ میرا یقین کریں حالانکہ میں ٹیم میں عمر میں سب سے بڑا ہوں، آپ میری فٹنس کا 25سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے ہیں۔بی پی ایل کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور اسی لیے میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا۔شعیب ملک نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو2001، ون ڈے ڈیبیو 1999 اور ٹی ٹونٹی ڈیبیو 2006 میں کیا تھا۔شعیب ملک نے پاکستان ٹیم میں آخری ٹیسٹ میچ 2015 جبکہ آخری ون ڈے 2019 اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2021 میں کھیلا تھا۔مجموعی طور پر شعیب ملک 35 ٹیسٹ، 287 ون ڈے اور 124 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ کافی وقت سے پاکستان کرکٹ ٹیم سے باہر رہنے والے شعیب ملک نے گزشتہ روز اپنی 41 ویں سالگرہ منائی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…