آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ جانتے ہیں اگست تک فی یونٹ کتنا مہنگا ہو جائیگا

1  فروری‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے قرض کی ادائیگی کے لیے بجلی اور گیس پر 4100 ارب روپے کے گردشی قرض کو ختم کرنے کا مینجمنٹ پلان طلب کر لیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد اور حکومت پاکستان

کے حکام کے درمیان نویں جائزہ مذاکرات جاری ہیں اور پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو قرض کی ادائیگی کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے نظرثانی شدہ سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان طلب کر لیا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بجلی شعبے میں گردشی قرض 2500 ارب اور گیس سیکٹر میں 1600 ارب تک پہنچ گیا ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت پاکستان پر نقصانات کم کرنے کے لیے بجلی پر سبسڈی کم کرنے اور ٹیرف بڑھانے کیلئے دباؤ بڑھایا جا نے لگا ۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں 7 سے 10 روپے یونٹ تک اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم پاکستان کا اصرار ہے کہ بجلی کی قیمت ایک ساتھ نہیں بڑھائی جائے گی بلکہ یہ قیمت اگست تک بڑھائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے 100 یونٹ کے بجائے 300 یونٹ تک سبسڈی کی تجویز دی ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف توانائی شعبے سے متعلق اتفاق رائے کے لیے مذاکرات جاری رکھیں گے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں مارچ تک 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، 200 ارب روپے صارفین سے نجلی ٹیرف میں اضافہ کرکے پورے کیے جائیں گے جبکہ رواں مالی سال میں 675 ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…