بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا تقریباً ناممکن ہو چکا، ہمیں بھی سیکھنا چاہیے، رمیز راجہ

22  جنوری‬‮  2023

کراچی(این این آئی)پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے بھارتی ٹیم کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت برصغیر کی تمام ٹیموں کو بھارت سے سیکھنا چاہیے۔اپنے یوٹیوب چینل پر رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کے بولرز کی شاندارکاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ

بھارتی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیوزی لینڈ کو ان ہی کے گیم میں ہرا دیا۔سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اچھی ٹیم کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ وہ کنڈیشنز کو بھانپ لیتی ہے اور بھارت کے فاسٹ بولرز میں اگرچہ پیس نہ ہو لیکن انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک مکمل پرفرفارمنس دی، نیوزی لینڈ اپنی ہی گیم میں ہار گئی کیوں کہ بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ میں اعتماد نظر نہیں آیا، نہ ہی ان میں ردھم تھا۔رمیز راجا نے کہاکہ بھارت کو بھارت میں ہرانا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے جو کہ براعظم کی تمام ٹیمز حتیٰ کہ پاکستان کے لیے بھی سیکھنے والی بات ہے کیوں کہ پاکستان ٹیم کے پاس بے انتہا پوٹینشل ہے تاہم جو پرفارمنس گھر (ہوم گراؤنڈ) میں دکھنی چاہیے وہ باقاعدگی سے ایسے نظر نہیں آتی جیسے بھارت میں نظر آتی ہے، بھارت کے لیے یہ پرفارمنس ورلڈکپ کے سال میں یہ ایک سنگ میل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو 108 رنز پر ہی آؤٹ کردیا تھا جس کے بعد بھارتی ٹیم نے 8 وکٹوں سے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے بھی اپنے نام کرلیا۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز آخری میچ سے قبل 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…