ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

18  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد/کوئٹہ(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ مغربی ہوائیں 18 جنوری کو شمالی بلوچستان میں داخل ہوں گی۔ کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت اور چمن میں بادل برسیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ 21 جنوری کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جہاں بارش کیساتھ برفباری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو مزید سخت سردی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 21 یا 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر آئے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 21 یا 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے، اس دوران شہر قائد کا درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں رہے گا۔ڈائریکٹر میٹ آفس سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سردی کی نئی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہے گی، کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے باعث ہوگا۔دوسری جانب بلوچستان میں ممکنہ بارش اور برفباری کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، تمام مشینری قومی شاہراہوں پر پہنچا دی گئی۔صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے میر ضیا لانگو نے کہا کہ ممکنہ بارشوں اور برفباری کے باعث طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں۔

متوقع بارش اور برفباری کے موقع پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، پاک فوج، محکمہ صحت، موٹر وے پولیس، تمام اضلاع کی انتظامیہ آن بورڈ ہے۔ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نصیر ناصر نے بتایا کہ متوقع بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں مشینری اور ریسکیو عملہ موجود ہے، شاہراہوں کی ممکنہ بندش اور ہنگامی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے زیارت کے تمام سرکاری ریسٹ ہاسز کو خالی کرانے کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں، تمام تر انتظامات مکمل اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھنے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطا اللہ مینگل نے کہا کہ کان مہترزئی میں پی ڈی ایم اے ویلیج فعال اور گرم ملبوسات پہنچا دیئے گئے ہیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم فعال اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے مکمل رابطے میں ہیں، شہری آئندہ 2 روز تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…