دسمبر 2022 میں کس ملک سے سب سے زیادہ ترسیلات زر پاکستان آئیں؟

15  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،اے پی پی)دسمبر 2022 کے دوران بیرون ملک سے 2 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر پاکستان آئیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2022 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 3.2 فیصد کمی ہوئی۔

ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کمی ہوئی۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023 کی پہلی ششماہی میں 14.1 ارب ڈالر ترسیلات زر آئیں، گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت ترسیلات زر 11.1 فیصد کم آئیں۔دسمبر 2022 کے دوران سعودی عرب سے سب سے زیادہ 516.3 ملین ڈالر کی ترسیلات زر آئیں، یو اے ای سے 328.7 ملین ڈالر، برطانیہ سے 314.2ملین ڈالر ترسیلات زر آئیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا سے پاکستانیوں نے 230.5 ملین ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں۔دوسری جانب روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 5.6 ارب ڈالر جبکہ سرمایہ کاری کاحجم 3.5 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2022 میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ 140 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعدآرڈی اے کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 5.6 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔اعدادوشمارکے مطابق دسمبرمیں سمندرپارپاکستانیوں نے مزید12225 اکائونٹس کھولے جس کے بعد آرڈی اے کے کھاتہ داروں کی تعداد 511159 ہوگئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 3.5 ارب ڈالرہوگیا ہے، دسمبرمیں سمندرپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ 68 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی جس کے بعد آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 3.5 ارب ڈالرہوگیا۔سمندرپارپاکستانیوں نے اب تک روایتی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 1.77 ارب ڈالر، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 1.72 ارب ڈالر اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 48 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…