محمدرضوان کو نائب کپتانی سے ہٹانا بے تکا فیصلہ بابراعظم کو تنازعات میں دھکیلا جا رہا، رمیزراجہ

11  جنوری‬‮  2023

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں اچھی پرفارمنس کے باوجود کپتان بابر اعظم کو بے معنی تنازعات میں دھکیلا جا رہا ہے۔یوٹیوب چینل پر کی گئی گفتگو میں رمیز راجا کا کہنا تھا کہ رضوان کو خوامخواہ

نائب کپتانی سے ہٹایا گیا، ہمیں پتا ہے رضوان جی جان لگا کر کھیلتے ہیں پاکستان کیلئے پرفارمنس دینے یا کھیلنے میں رضوان سے بڑا سپاہی کوئی نہیں لہٰذا ان کی انرجی کو استعمال کیا جانا چاہیے، محمد رضوان ایک باقاعدہ کپتان رہے ہیں تو اب وائٹ بال میں ایسا تجربہ ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا بابر اور رضوان کا ایک کمفرٹ لیول ہے، اس کمفرٹ لیول کو توڑ کر رضوان سے نائب کپتانی لی گئی، میرے خیال سے یہ ایک بے تکا سا فیصلہ تھا جس سے ٹیم پر پریشر بڑھ جاتا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ نظر یہی آرہا ہے کہ بابر اعظم کو کمزور کیا جا رہا ہے جو نہیں ہونا چاہیے۔ایک انٹرویومیں مصباح الحق نے کہا کہ جس طرح کی پریس کانفرنسز اور ان پریس کانفرنسز میں سوالات ہو رہے ہیں وہ سب دیکھ رہے ہیں، اگر کوئی فیصلہ کرنا ہے تو سب مل بیٹھ کر کر لیں، کھلاڑی ، سلیکشن کمیٹی اور بورڈ بیٹھیں اور آرام سے فیصلہ کر لیں۔مصباح الحق نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لیں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ تبدیلیاں ہونی ہیں تو کر لیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…