کیا سرفراز احمد کے 4 سال ضائع ہونے پر بابر اعظم کو کوئی پچھتاوا ہے؟ صحافی کے سوال پر قومی کپتان کا حیران کن جواب

9  جنوری‬‮  2023

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، یو این پی )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سرفراز احمد نے ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ہمت نہیں ہاری، اپنے حق کا انتظار کیا اور موقع ملنے پر اپنی اہلیت ثابت کی،ایک اچھے اور عظیم کھلاڑی کی

یہی نشانی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کے چار سال ضائع ہونے پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں،کپتان اور سلیکٹرز کا ایک پیج پر ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، ان کے درمیان کمیونیکیشن ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے الگ الگ ٹیمیں ہونی ضروری ہے لیکن ہم اپنے کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ سے ایسا نہیں کرسکے۔علاوہ ازیں  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کے دوران نجی میڈیا کے صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ اس میں شک نہیں کہ آپ عظیم بیٹسمین بننے کی راہ پر ہیں لیکن ماضی میں بھی سچن ٹنڈولکر،برائن لارا اور سعید انور جیسے عظیم بیٹسمین ایک اچھے کپتان ثابت نہ ہوسکے، ہوم گراؤنڈز پر 8 ٹیسٹ میچز ہوئے لیکن ہم ایک بھی جیت نہ سکے لہٰذا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو ٹیسٹ کپتانی چھوڑدینی چاہیے تاکہ آپ اچھے بیٹسمین بن سکیں؟بابر اعظم نے صحافی کے سوال کو تحمل سے سنا اور پھر کپتانی چھوڑدینے کا سوال نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے اب وائٹ بال ہورہی ہے ٹیسٹ میچز گزر چکے ہیں، اگر اب آپ کے پاس وائٹ بال کے حوالے سے کوئی سوال ہے تو وہ پوچھ لیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…