بارش اور برفباری کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہونے کے لئے تیار

7  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد /پشاور/لاہور(این این آئی)بارش اور برفباری کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہونے کے لئے تیار، ملک کے بیشتر اضلاع میں بادلوں اور بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بادلوں کا راج رہا، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق

مری، گلیات اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ اور کوہاٹ میں بارش اور برفباری متوقع ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں بھی ہلکی دھند پڑسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 10 سنٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، لاہور میں 7، مری میں منفی ایک، فیصل آباد اور ملتان میں 3، کراچی اور حیدرآباد میں 15، سکھر میں 5 اور مٹھی میں 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔کوئٹہ میں منفی صفر، قلات منفی 7، اور سبی میں چار ریکارڈ کیا گیا، پشاور 7، دیر میں منفی 4، اور ایبٹ آباد میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا، گلگت میں 3، اسکردو منفی 14، اور ہنزہ میں منفی 8 سینٹی گریڈ رہا۔دریں اثناء شدید دھند کے باعث، حدنگاہ متاثر ہونے پر لاہور،اسلام آباد موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹروے ایم 3 درکھانہ سے جڑانوالہ اور سکھر ملتان موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے ظاہر پیر تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں۔فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 4 مکمل بند کردی گئی، قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…