اداکارائوں کی کردار کشی حکومتی سطح پر بھی ردعمل آگیا

5  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اداکارائوں کی کردار کشی کرنے والے عناصر کے خلاف ایف آئی اے سے قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اداکاراں کی کردار کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بدتمیزی، بدتہذیبی اور کردار

کشی کی غلیظ مہم کا کلچر پھیلانے والوں کی پورے معاشرے کی طرف سے مذمت ہونی چاہئے، صرف اپنی ماں بہنوں کی عزت کی فکر اور باقی دنیا کی عورتوں کی عزت نہ کرنے والے عناصر ذہنی بیمار ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اختلاف رائے کرنے والوں کو گالیاں دینا، ماں بہنوں بیٹیوں کی عزت نہ کرنا گھریلو تربیت کی علامات ہوتی ہیں، اداکار ملک کا اثاثہ اور پاکستان کی پہچان ہیں، بیمار ذہن ہی ان پر حملے کرتے ہیں، فنکار معاشرے میں اپنی محنت سے مقام حاصل کرتے ہیں، فنکار مشکلات کا سامنا کر کے قبولیت عام پاتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ خواتین کے خلاف یہ بدنما مہم صرف عورت ہونے کی وجہ سے چلائی جاتی ہے، عورتوں کی محنت، جدوجہد اور صلاحیتوں کا اعتراف کرنے کے بجائے گند اچھالنا شرمناک ہے، خواتین حوصلے، ہمت اور منزل کو حاصل کرنے کے عزم کی علامت بن چکی ہیں، خواتین سیاست، صحافت، فن یا کسی بھی شعبے میں کوئی مقام پائیں تو ان کی کردار کشی شروع کر دی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…