بھارتی کرکٹ بورڈ کا اہم کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت محدود کرنے کا فیصلہ

1  جنوری‬‮  2023

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کیلئے منتخب بھارتی کرکٹرز کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں شرکت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں بورڈ کے عہدیداران، سلیکٹرز،

کوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما نے شرکت کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں ورک لوڈ منیجمنٹ کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے پر اتفاق کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اہم کھلاڑیوں کی انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کو محدود رکھا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورک لوڈمنیجمنٹ کے تحت کھلاڑی انٹرنیشنل سیریز کے بجائے مقامی لیگ کو چھوڑ سکتے ہیں اور ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑی ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت آئی پی ایل کے کچھ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ2023کیلئے20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا، بی سی سی آئی شارلٹ لسٹ کھلاڑیوں کا بغور جائزہ لیتا رہے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹرز کی ٹیموں میں سلیکشن کے لیے یویو ٹیسٹ اور ڈیکسا کو لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ ایمرجنگ کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کو لازمی قرار دیا گیا۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ کوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما کو عہدوں سے نہیں ہٹایا جا رہا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…