کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث بارش کا پانی جم گیا،محکمہ موسمیات کی خشک سردی اور شدید دھند کی پیشگوئی

1  جنوری‬‮  2023

کوئٹہ/اسلام آباد(آئی این پی) بلوچستان کے دارالحکومت اور گرد و نواح میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث سڑکوں پر موجود بارش کا پانی جم گیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد نواح سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے پہنچ گیا۔

درجہ حرارت منفی ہونے کے باعث کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں سڑکوں پر جمع بارش کا بانی جم گیا جبکہ شہر بھر میں گیس کی سپلائی بھی منقطع ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی 7 اور کوئٹہ میں منفی ایک تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ(آج ) اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے جب کہ خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔اتوار کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری ،گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدیدسرد رہے گا۔ جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد،جھنگ، سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر،ملتان ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں کہرا اور چند مقامات پردھند پڑنے کا امکان ہے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…