عمران خان اور عائلہ ملک کی لیک آڈیوز کا فارنزک کرالیا، 100فیصد درست ہیں،رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

29  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ عمران خان کی لیک آڈیوز کا فارنزک کرالیا، وہ 100فیصد درست ہیں،عائلہ ملک یا عمران خان ہمیں چیلنج کریں، دنیا کی جس ایجنسی سے کہیں گے ہم وہاں سے فارنزک کروا کے ان کی تسلی کرادیں گے،دو دن پہلے مارچ اپریل میں الیکشن کا شوشہ چھوڑنے والے عمران خان

اب ٹیکنو کریٹ حکومت آنے کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، پی ٹی آئی والے باقاعدہ بیٹھ کر سوچتے ہیں کہ کس طرح ملک میں افراتفری پھیلائی جائے،حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیاہے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی جمعہ کودہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی منظوری دے گی، بنوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو کلیئر کیا جائے گا،مسلح افواج دنوں اور ہفتوں میں علاقوں کو کلیئر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔جمعرات کونجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی منظوری دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو کلیئر کیا جائے گا،ہوسکتا ہے آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی دہشت گرد بھاگ جائیں، مسلح افواج دنوں اور ہفتوں میں علاقوں کو کلیئر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا صفایا کیا جائے گا۔عمران خان کی آڈیوز سے متعلق سوال پر رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ ہم نے عمران خان کی لیک آڈیوز کا فارنزک کرالیا، وہ 100 فیصد درست ہیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ عائلہ ملک یا عمران خان ہمیں چیلنج کریں، دنیا کی جس ایجنسی سے کہیں گے ہم وہاں سے فارنزک کروا کے ان کی تسلی کرادیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دو دن پہلے مارچ اپریل میں الیکشن کا شوشہ چھوڑنے والے عمران خان اب ٹیکنو کریٹ حکومت آنے کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، پی ٹی آئی والے باقاعدہ بیٹھ کر سوچتے ہیں کہ کس طرح ملک میں افراتفری پھیلائی جائے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پی ٹی آئی والے سوچتے رہ جائیں گے انتخابات اکتوبر 2023 میں ہی ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…