بارش اور برفباری مزید جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی گئی

29  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی مزید بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق ملتان، کوئٹہ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں بادل جم کر برسے،راولپنڈی اور اسلام آباد میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے، کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کو بریک لگ گیا،

ملک کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری کے بعد سردی مزید بڑھ گئی۔لاہور میں بھی صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا جس کے بعد فضائی آلودگی میں کمی کا امکان ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کوئٹہ میں بارش کے بعد کئی علاقوں کے فیڈر ٹرپ کرگئے، بارش اوربرفباری کے پیش نظرپی ڈی ایم اے نیایمرجنسی نافذ کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، چارسدہ، باجوڑ،کرم، وزیرستان، کوہاٹ، سرگودھا، اسلام آباد، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، گوجرانوالہ سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اوربھکر میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں بارش اور برف باری کی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق موسم سرما کی صورتحال سے نمٹے کیلئے تمام تر ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔پی ڈی ایم اے کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹی اوقات کار بڑھا دیئے گئے ہیں، جبکہ برف باری کے مقامات پر ا?مدورفت کو یقینی بنانے کیلئے عملہ اور ہیوی مشینری پہنچائی دی گئی ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس کے اہلکاروں، سپورٹنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ پی ڈی ایم اے نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں ریلیف کا سامان بھی پہنچا دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے انتہائی سرد موسم میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی تاکید کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…