گورنر پنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی ہے،اعتزاز احسن بھی بول پڑے

26  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے گورنر پنجاب کے حکم نا مے کو غیر آئینی قرار دیدیا۔ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر چاہتی تھی وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ

عمران خان اگر لانگ مارچ کے اختتام پر اسمبلیاں توڑتے تو اس وقت الیکشن مہم چل رہی ہوتی،عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے بہت وقت دیا۔عمران خان نے وقت دیا تو اگلوں نے اس کو روکنے کے لیے حکمت عملی اپنائی،پی ڈی ایم نے اپنا مقصد حاصل کرلیا،وہ چاہتی تھی کہ یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو۔گورنرپنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی ہے،اس طرح تو کوئی بھی حکومت نہیں بچے گی،انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہیے،یہ لوگ کیا کررہے ہیں۔ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر آگئی ہے۔بحث چل رہی ہے کہ خیبر پختونخوااسمبلی توڑیں،ملکی صورتحال سے متعلق فکر مندہوں،سیلاب فنڈ سے متعلق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی لیڈرز کو عوام تک فنڈز پہنچا دینے چاہیے۔سیلاب متاثرین بے سروسامانی خیموں میں امداد کے منتظر ہیں،جس پارٹی کے پاس فنڈز متاثرین کو سامان کی صورت میں ملنی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ سردی میں سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں۔بتایا جارہا ہے جو خیمے آئے ہیں ان کو جلسوں میں ذستعمال کیاجارہاہے۔شہباز شریف اور عمران خان سیلاب متاثرین کے پاس جائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…