عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان لیکن اس خطاب سے قبل ڈاکٹروں نے انہیں کونسی ادویات کھلائیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ

18  دسمبر‬‮  2022

سابق وزیر اعظم عمران خان کا گزشتہ شب اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان لیکن اس خطاب سے قبل ڈاکٹروں نے انہیں کونسی ادویات کھلائیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ رات شدید بیماری اور تکلیف کی حالت میں خطاب کیا، عمران خان بیماری کے باوجود تمام دن اہم اجلاسوں میں موجود رہے، تقریر کے نکات بھی حالت بیماری میں فائنل کیے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنا خطاب بخار کی حالت میں مکمل کیا، عمران خان بخار کے ساتھ ڈائریا کا بھی شکار ہو گئے، خطاب سے پہلے ڈاکٹرز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بخار اور ڈائریا کی ادویات دیں، عمران خان بیماری کے باوجود تمام دن اہم اجلاسوں میں بھی موجود رہے اور بیماری کی حالت میں ہی اپنی تقریر کے تمام نکات فائنل کیے۔ اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے گزشتہ روز شدید بخار کے باوجود عوام سے خطاب کیا اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری جدوجہد کامیاب ہوگی۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں اعلان کیا کہ وہ جمعہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…